ادھر اُدھر کینمایاں

شہر قائد کراچی میں رواں ہفتے موسم اچھا رہے گا

شہر میں 13مئی کی رات یا 14مئی کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر کراچی میں آج شام مطلع ابر آلود اور درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ کل سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق 17 مئی سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے زیر اثر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی سندھ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم 16مئی تک جنوبی پنجاب اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسا سکتا ہے، سسٹم کے پاکستان کے شمال میں پہنچنے کے بعد کراچی میں ایک بار پھر ہواؤں کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close