قومینمایاں

کراچی کا ماڑی پور روڈ تعمیراتی کام کے باعث 9 فروری سے 45 روز کے لیے ٹریفک کے لیے بند رہےگا

ٹریفک پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈگلبائی چوک سے ہاکس بے سائیکل چورنگی تک بندرہے گا، سڑک کو 45 روز کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے بند رکھا جارہا ہے، اس دوران کسی بھی قسم کی ٹریفک کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں جس کے تحت گلبائی چوک سے ٹرک اڈہ جانے والی ٹریفک کو ہونڈا کٹ سے پراچہ برج بھیجاجائے گا، پولیس ٹریننگ کالج کے پاس ریمپ سے حب ریور روڈ سے براستہ سپارکو روڈ سے ٹرک اڈہ تک جاسکتے ہیں۔

سائیکل چورنگی سے گلبائی جانے کےلیےسپارکو روڈ سے حب ریور روڈ براستہ سورتی قبرستان نیا کٹ کا راستہ استعمال کریں گے، سائٹ ایریا جانے والی ٹریفک سپارکو کٹ سے دائیں جانب حب ریور روڈ ،مواچھ گوٹھ کاراستہ استعمال کریں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close