میرا کراچینمایاں

شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کے پی ٹی کی برتھ پر کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،مین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل جمیل اختر

چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر پورٹ سے گیس کے اخراج سے متعلق تمام خبروں کو افواہ قرار دیدیا کہتے ہیں اگر کچھ ہوتا تو پورٹ پر کام کرنے والہ عملہ سب سے پہلے متاثر ہوتا-کراچی کے شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کے پی ٹی کی برتھ پر کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تحقیقاتی رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آجائیں گے- کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ہیڈ افس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے کہا کہ میڈیا پر جو خبریں اور ویڈیو گردش کررہی ہیں اسمیں کوئی حقیقت نہیں ہے کے پی ٹی کی برتھ پر معمول کے ساتھ کام جاری ہے کراچی کے شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ کسی برتھ پر کوئی واقعہ پیش نہیں آیاچیئرمین کے پی ٹی کامزید کہنا تھاکہ یہ واقعہ پورٹ کی حدود میں نہیں ہواصوبائی حکومت اگر کوئی کمیشن بناناچاہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں-یقین دلاتا ہوں کہ اگر واقعہ میں کہیں بھی کے پی ٹی ملوث ہوئی تو ہم اسے تسلیم کرتے ہوئے مکمل ذمہ داری قبول کرینگے- پریس کانفرنس میں واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی بھی کی گئ

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close