میرا کراچینمایاں

بحری جہاز ہرکیولیس کی منتقلی کے خلاف مزدور یونین کا احتجاج

کیماڑی میں جان لیوا آلودگی کا سبب قرار دیے گئے بحری جہاز ہرکیولیس کی کراچی بندرگاہ سے منتقلی کے خلاف کے پی ٹی کی مزدور یونین سڑک پر آگئی ہے.

یونائیٹڈ لیبر فرنٹ کے رہنما کی قیادت میں کراچی پورٹ پر کام کرنے والے مزدور بندر گاہ کے باہر مرکزی شاہراہ پر احتجاج کر رہے ہیں، جلوس کے شرکاء ٹاور پر واقع کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ آفس سے روانہ ہو کر پی ٹی نیٹی جیٹی پل پر احتجاج کرتے رہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان مزدوروں کے مختلف مطالبات ہیں لیکن مرکزی مطالبہ جہاز ہرکولیس کی روانگی روکنا ہے۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے فیصلے مزدور دشمنی اور فاقہ کشی کے مترادف ہیں۔

کیماڑی میں 14 افراد کی ہلاکت اور سیکڑوں کے متاثر ہونے کا سبب بننے والی آلودگی کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ جہاز سے سویابین اتارنے کے دوران پیدا ہو رہی تھی اور پیدا ہونے والی زہریلی ڈسٹ ہوا کے ساتھ شامل ہوکر کیماڑی کے علاقوں کو متاثر کر رہی تھی۔

جس پر 15 فروری سے لنگر انداز بحری جہاز ہرکولیس کو پورٹ قاسم منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

مختلف وجوہات کا بہانہ بنا کر کے پی ٹی سے ہرکولیس کو تو تین دن میں برتھ سے نہیں ہٹایا گیا البتہ آج کے پی ٹی کی مزدور یونینز جہاز کو منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف سامنے آگئی ہے۔

مظاہرین نے بندرگاہ تک جانے والا راستہ بند کردیا ہے، مرکزی شاہراہ پر مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close