میرا کراچینمایاں

انتظامی بے ضابطگیوں کی وجہ سے پرچہ لیک ہوا،چیئرمین میٹرک بورڈ

کراچی کے چیئرمین میٹرک بورڈ نے امتحان نہ دے پانے والے طلبہ کا دوبارہ امتحان لینے کا اعلان کردیا۔

 اشرف علی شاہ نے کہا کہ سینٹر کنٹرول آفیسر امتحانی پرچہ کلیکٹ کرنے نہیں آئے جس کی وجہ سے پرچے پہنچانے میں تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی بے ضابطگیوں کی وجہ سے پرچہ لیک ہوا، اس کی روک تھا م کا مکینزم بنائیں گے ، سی سی اوزکے آرڈر کینسل کرکے اب سپرنٹنڈنٹ کی ڈیوٹی لگائی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ تھا اور امتحان شروع ہونے کے فوری بعد ہی فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا لیکن اس کے باوجود بورڈ کی جانب سے امتحان منسوخ نہیں کیا گیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close