قومینمایاں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل دوسرے روز 2 ہزار سے کم کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 80 افراد انتقال کرگئے جب کہ کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل دوسرے روز 2 ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47183 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1843 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 80 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.90 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20930 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 48 ہزار 685 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close