سیاسی باتیںنمایاں

بلدیاتی وسائل چھین کر کراچی کو کھنڈر بنا دیا گیا

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جعلی ڈومیسائل بنا کر کراچی کی نوکریاں دی گئی ہیں۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری و میڈیا ہاؤسز پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس کے لیے ایم کیو ایم کے مختلف رہنما عدالت پہنچے۔

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار بھی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے۔

عدالت میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ایسا حال ہے جیسے یہ 5 ہزار سال پرانا شہر ہو۔

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی نے مزید کہا کہ کراچی کو کھنڈر بنا دیا گیا، وڈیروں نے اسے اپنی کالونی بنا دیا ہے، منصوبے کے تحت یہاں سے کاروبار ختم کیا جا رہا ہے۔

فاروق ستار کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی وسائل چھین کر کراچی کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے، جلد پریس کانفرنس کر کے اس سازش کو بے نقاب کروں گا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close