ادھر اُدھر کینمایاں

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث کراچی کے 2 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث کراچی کے علاقوں منگھو پیر اور مومن آباد میں آج سے 4 جون تک لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر پورے کراچی میں سخت لاک ڈاؤن کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اس ضمن میں سینئر افسران سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔

پولیس افسران نے حکام سے بجٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے بغیر لاک ڈاؤن کمائی کا دھندہ بن سکتا ہے، گزشتہ لاک ڈاؤن میں پولیس کو بجٹ دیا گیا تھا۔

 کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کیلئے پولیس افسران سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے فیصلے کا اطلاق ابتدائی طور پر کراچی میں ہوسکتا ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر کراچی میں انتہائی سخت لاک ڈاؤن متوقع ہے اور اس حوالے سے ذرائع بتاتے ہیں کہ سخت لاک ڈاؤن گزشتہ سال کی طرز کا ہوسکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اب تک 24 پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو کر شہید ہو چکے ہیں، حکومتِ سندھ نے کورونا ڈیوٹیز کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا تاہم تاحال کسی بھی پولیس اہلکار کو یہ امدادی رقم نہیں مل سکی ہے۔

ذرائع مزید دعویٰ کرتے ہیں کہ شہر میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ آج یا کل ہوسکتا ہے اور اطلاق بھی جلد ممکن ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close