
ٹڈی دل کے لشکر ملک بھر کے 61 اضلاع میں تباہی مچا رہے ہیں، جن میں جھنگ، لیہ، بہاولپور، بھکر اور راجن پور سمیت پنجاب کے بھی 12 اضلاع
شامل ہیں جہاں کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں، اگرچہ حکام کا دعویٰ ہے کہ حکومت صورت حال سے پوری طرح آگاہ ہے۔
دوسری طرف اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی طرف سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے کہ 20 جون سے 20 جولائی کے دوران پاکستان میں ٹڈی دل کے مزید لشکر آ سکتے ہیں۔ یہ تمام ترصورت حال دیگر فصلوں کی نسبت کپاس کی فصل کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔
صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ بھی عمل میں لایا جا چکا ہے