شہر قائد میں بارش کے پانی کو ٹینکروں کے ذریعے شہریوں کو فروخت کرنے والا مافیا فعال ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے موچکو کی حدود میں تالاب سے ٹینکروں میں پانی بھرنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔ اسی طرح منگھوپیر اور گلشنِ معمار میں بھی بارش کے پانی کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق یہ پانی بلدیہ اور اورنگی کے مکینوں کو مہنگے داموں میں بیچا جا رہا ہے۔ ناردرن بائی پاس پر واٹر مافیا فراہمی آب کی لائنیں توڑ کر تالابوں میں پانی جمع کرتا ہے، جسے بعد ازاں ٹینکروں کے ذریعے فروخت کر دیا جاتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ہزار گیلن والا ٹینکر پانچ ہزار روپے میں بیچا جا رہا ہے، حالانکہ یہ پانی نہ صرف غیر معیاری بلکہ صحت کے لیے بھی انتہائی نقصان دہ ہے۔






