ادھر اُدھر کی

کرونا سے بچنے کے لیے سونے کا ماسک

اس سال کے اوائل میں کورونا وائرس نے پوری دنیا کے منہ پر حفاظتی ماسک پہنادیئے اور اب طرح طرح کے حیرت انگیز ماسک عام ہیں۔ ایسے میں ایک بھارتی شخص نے سونے کا ماسک بنایا ہے جس کی قیمت تین لاکھ بھارتی اور شاید چار لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

بھارتی شہر پونا کے علاقے پمپری چنچ واڑ کے رہائشی شنکر کرادے اب جہاں بھی جاتے ہیں ان کے چہرے پر ایک سنہری ماسک ہوتا ہے جو مکمل طور پر سونے سے بنا ہے۔ اس پر سانس لینے کے لیے باریک سوراخ بھی بنائے گئے ہیں اور ڈور کی مدد سے چہرے پر لگایا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close