سیاسی باتیںنمایاں

مولانا فضل الرحمان کی مفتی تقی عثمانی اور آفاق احمد سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ،پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کی مفتی محمد تقی عثمانی اور ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد خان سے ملاقات کی اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وقف املاک ایکٹ و گھریلو تشدد بل دین اسلام، آئین پاکستان اور مشرقی اقدار کے منافی ہیں ،وطن عزیز کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دارالعلوم کراچی کورنگی میں شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔مولانا مفتی تقی عثمانی کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مولانا مفتی تقی عثمانی سے وقف املاک و گھریلو تشدد بلز کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔

ملاقات کے موقع پرجے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد سومرو،مرکزی ترجمان اسلم غوری،جے یوآئی کے سینئررہنما قاری عثمان،مولانا غیاث، سمیع الحق سواتی، امین اللہ بھی موجود تھے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت وطن عزیز کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں،وطن عزیز کی اسلامی شناخت کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا،موجودہ حکومت مغربی ایما پر اس ایجنڈے کی تکمیل کرنا چاہتی ہے ۔مولانا مفتی تقی عثمانی نے کہاکہ ملک کی اسلامی شناخت کی بقاء کیلئے مولانا آگے بڑھیں،مذہبی حلقوں میں ہھیلنے والی بےچینی کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔دونوں رہنماؤں نے وقف املاک و گھریلو تشدد بلزکے حوالے سے مشترکہ جدوجہد پر باہمی اتفاق رائے ظاہر کیا۔علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر و سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور مہاجر قومی موؤمنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ملاقات ہوئی ،آفاق احمد مولانا کی رھائش گاہ پہنچے ملاقات میں کراچی کے مسائل ،بلدیاتی انتخابات،اور آئندہ کی حکمت عملی اورسندھ میں مشترکہ جدوجہد پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی کی گلیوں بھتے ہوئے سیورج کے پانی اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر سے حکومت سنجیدگی عیاں ہے۔انہوں نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہری اضلاع تک تعاون بڑھانے کے لیے رابطے جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close