قومینمایاں

مولانا صاحب آزادی مارچ کی ناکامی کا صدمہ برداشت نہیں کر پائے

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی بہکی بہکی باتیں ان کی مایوسی کا واضح اظہار ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لگتا ہے مولانا صاحب آزادی مارچ کی ناکامی کا صدمہ برداشت نہیں کر پائے، اپنی اور کارکنان کی توانائیاں ضائع کرنے کی بجائے2023ء تک آرام کریں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا آپ حکومت ختم کرنے نکلے تھے لیکن حکومت مزید مضبوط ہو گئی، آپ کا کندھا استعمال کرنے والے لندن پہنچ چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے فردوش عاشق نے پوچھا کہ مولانا صاحب ایک سیٹ کی خاطر کیوں خود کو رسوا کرنے پر تلے ہوئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ذاتی ریلیف کیلئے عوام کے ریلیف کا واویلا مچانے والوں کو قوم جانتی ہے، ان کا بویا ہوا آج مہنگائی کی صورت پوری قوم کاٹ رہی ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ملک کی قوت اور عمران خان قوم کی پہچان ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close