قومینمایاں

وفاقی وزیر داخلہ کی گورنر سندھ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ صوبہ سندھ میں امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر گورنر سندھ  نے کہاکہ صوبہ سندھ کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے والے تمام عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close