ادھر اُدھر کینمایاں

صنعتکاروں کو بھاری ٹیکسوں اور بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ کے سپرد کردیا گیا ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

صوبائی وزیر برائے انسداد بدعنوانی، صنعت، تجارت وامداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو سے سائیٹ سپر ھائی وے ایسوسی ائشن آف انڈسٹری کراچی کے وفد کی ملاقات کی ملاقات میں سائیٹ سپر ھائی وے ایسوسی ائشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر شاہین الیاس سروانہ ، عامر حسن لاری نائب صدر، انچارج ایم ڈی سائیٹ خورشید عالم، سیکریٹری سائیٹ فضل شر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں کمبائینڈ ایفویلنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے سمیت دیگر اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سندہ حکومت صنعتکاروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔تجاوزات کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی فورتھ جنریشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے کراچی میں قیام کے لیے سندھ حکومت اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔وفاقی حکومت کے 18 ماہ میں عوام سمیت صنعتکار طبقہ بھی سخت مشکلات سے دوچار ہوگیا وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے صنعتکار طبقہ ملکی معیشت کی شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close