روشن پاکستاننمایاں

سیاحتی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا ، سید سردار شاہ

سندھ کے وزیر ثقافت, سیاحت و نوادرات سید سردار علی شاہ کا بلوچستان ٹوئرزم سیمینار میں شرکت کی اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال کو سیاحت پر سیمینار منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی دیکھ کر اب لگتا ہے کہ بلوچستان میں چیزیں درست سمت میں جا رہی ہیں سندھ حکومت کی طرف سے میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ صاحب کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں

 

آئیے سیاحتی ترقی کے لیے مل کر کام کرتے ہیں مہرگڑھ انڈس سولائیزیشن کی ماں ہے, وہاں سے تہذیب نے موھین جو دڑو اور دیگر سائیٹس تک سفر کیا مہرگڑھ اور موھین جو دڑو سمیت انڈس سولائیزیشن کی کسی سائیٹ سے کوئی جنگی ہتھیار یا کوئی بادشاہی محل نہیں ملا ایک ہزار سال تک ہم نے انتہاپسندی سے لڑنے کے لیے اپنے صوفیائے کرام کے پیغام کو بھلادیا جب تک پنجاب میں بابا بھلے شاہ اور سلطان باہو اور بلوچستان میں جام درک اور مست توکلی کے پیغام کو عام نہیں کیا جائے گا

 

انتہاپسندی ختم نہیں ہوگی ٹوئرزم پر وفاقی ٹاسک فورس غیرآئینی ہے کیونکہ سیاحت صوبائی سبجیکٹ ہے سندھ ٹوئرزم ڈولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے ہم نے سندھ صوبے میں ننگرپارکر سے کوٹڈجی تک ہر سیاحتی مقام پر ریسٹ ہاؤسز کے علاوہ کم از کم بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں سندھ بلوچستان ایک دوسرے کے ساتھ ٹوئرزم ایکسچینج کرسکتے ہیں آپ کے سیاحوں کو ہم سندھ گھمائیں اور ہمارے سندھ کے سیاحوں کو آپ بلوچستان کا دورہ کرائیے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close