میرا کراچینمایاں

شہر قائد کراچی میں 17 اور 18جون کو معتدل بارش کا امکان

شہر قائد کراچی میں رواں ماہ  17 اور 18جون کو معتدل بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ اس بار مون سون جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق مون سون میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔

 اس سے قبل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اسلام آباد ظہیر بابر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ مون سون کا آغاز جون کے آخر سے ہوگا، پنجاب کے شمالی علاقوں میں مون سون کی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر کے مطابق ملک میں آنے والے دنوں میں بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close