روشن پاکستاننمایاں

پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ورثا کو رقم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

کراچی

 پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی رقم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ حادثے کے 8 شہدا کے ورثا کو ادائیگیاں کردی گئیں، 8 ورثا کی جانب سے وراثتی سرٹیفکیٹ جمع کرادیے گئے تھے ترجمان کے مطابق ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے انشورنس کی ادائیگی کی گئی ہے اس ضمن میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ اداکردہ رقوم میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو ادا کردہ 10 لاکھ روپے فی کس بھی شامل ہیں، جنھوں نے جاں بحق مسافروں کی تدفین کی مد میں 10 لاکھ روپے فی کس نہیں لیے تھے وہ بھی ادا کیے گئے ہیں، جیسے ہی وراثتی سرٹیفکیٹس موصول ہوتے ہیں ادائیگی کی جاتی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close