قومینمایاں

ملک بھر میں کرونا سےمزید 47 افراد جاں بحق، مجموعی اموات 11 ہزار سے زائد

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 839 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 75 لاکھ 61 ہزار 977 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 745 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 891 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ39 ہزار 186 ، پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار 158، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 651، اسلام آباد میں 40 ہزار 548، بلوچستان میں 18 ہزار 696، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 753 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار916 ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 204 ہوگئی ہے۔
صحت یاب مریضوں کی تعداد
این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں 2 ہزار 075 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 771 ہوگئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close