میرا کراچینمایاں

تمام کالجوں میں صبح کی اسمبلی لازمی قرار

سندھ کے وزیر سعید غنی سے محکمۂ اطلاعات کا قلمدان لے کر انہیں محکمہ تعلیم کا قلمدان دیا گیا ہے جس کے فوری بعد انہوں نے صوبے بھر کے کالجز میں اسکولوں کی طرح صبح ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی قرار دے دی۔

سعید غنی نے سندھ کا وزیر تعلیم بنتے ہی صوبے کے کالجوں میں صبح کی اسمبلی کو لازمی قرار دینے کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔

اس ضمن میں وزیرِ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام کالجز کے طلبہ کو کلاسز کا پابند کیا جائے اور تمام کالجز اسٹاف وقت کی پابندی کریں۔

وزیر ِتعلیم سعید غنی کے حکم پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سندھ حکومت نے سعید غنی سے وزارتِ اطلاعات کا قلمدان لے کر اس کی جگہ انہیں تعلیم کی وزارت سونپ دی ہے جب کہ ناصر حسین شاہ کو محکمۂ اطلاعات کی وزارت دی گئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close