قومینمایاں

موٹروے زیادتی کیس, ملزم 11 روز بعد بھی پولیس کی گرفت میں نہ آسکا

اس سے قبل پولیس ملزم عابد کی اطلاع دینے کے لیے نمبر بھی جاری کرچکی ہے۔ پنجاب حکومت نے ملزم کی خبر دینے والے شخص کیلئے 25 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا ہےدوسری جانب مرکزی ملزم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے 5 جگہ چھاپے مارے مگر ملزم فرار ہوگیا۔ ملزم عابد کی اطلاع پر ننکانہ میں بھی چھاپے مارے گئے، تاہم گرفتاری عمل میں نہ آئی، قصور کے علاقہ سے بھی ملزم عابد بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔پولیس نے شیخوپورہ کے علاقہ قلعہ ستار شاہ اور ساہیوال میں بھی چھاپے مارے مگر ملزم کو پکڑ نہ سکے۔ لاہور کے علاقہ کرول گھاٹی میں بھی ملزم عابد کی گرفتاری کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق عابد جامشورو، بونیر اور ہنگو کے علاقوں میں بھی قیام کرتا رہا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس ٹیمیں سندھ اور کے پی کے روانہ کر دی گئی ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close