سیاسی باتیںنمایاں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران بھتہ خوری کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ، ریاض حیدر

پاکستان تحریک انصاف کراچی سے ضلع وسطی کے صدر و رہنماء ریاض حیدر نے گزشتہ روز گولیمار کے علاقے رضویہ سوسائیٹی میں 3 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کہ گرنے کا افسوس ہے عمارت کا گرنا ایس بی سی اے کے افسران کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران سوائے بھتہ خوری کی سرگرمیوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ، گولیمار کے علاقے میں کئی ایسے مقامات بھی موجود ہیں جہاں کم رقبے والے پلاٹوں پر کثیرالمنزلہ عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران بلڈر مافیا سے ہمیشہ کمیشن کی بنیاد پر بھاری نقدی وصول کرتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ ناقص مٹیریل سے تعمیر شدہ یہ عمارتیں کچھ سال بعد زمین بوس ہوجاتی ہیں اور عوام بے گھر ہوجاتے ہیں ،نہ سر پہ چھت باقی رہتی ہے اور نہ اتنی رقم موجود ہوتی ہے کہ دوبارہ گھر بنایا جاسکے، سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو ہر بار ایس بی سی اے نظر انداز کردیتا ہے انہوں نے کہا کہ گراونڈ پلس 1اور5تک کی اجازت دی جاتی ہے جو کہ غیر قانونی ہے ایکشن کے بعد ان بلڈنگز پر اگلے ہی روز مزید دو فلورز تعمیر ہوتے ہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پورے شہر کو عمارتوں کی منڈی بنا رکھا ہے، گولیمار کے علاقے رضویہ میں عمارت کے گرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں

جاری کردہ، میڈیا ڈپارٹمنٹ پی ٹی آئی کراچی

03212664802

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close