شہرِ قائد کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں        کراچی سے لاپتہ ہونیوالی تیسری لڑکی نے بھی نکاح کرلیا        گڈاپ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ، غیرقانونی گوٹھ بنانے کا انکشاف        وفاقی حکومت کابینہ کی تشکیل کے بعد گورنرز کی تعیناتی کے لیے متحرک ہوگئی        نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا نو ٹی فکیشن جاری کردیا    

ایم کیوایم کاسندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کاترمیمی مسودہ پیپلزپارٹی کے سپرد

Spread the love
ایم کیوایم پاکستان نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ (ایس ایل جی اے2013 ) کا مسودہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے سپرد کردیا ہے۔ ایم کیوایم کی جانب سے ترمیم شدہ مسودہ 150 صفحات پر مشتمل ہے۔ ایم کیوایم نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ (ایس ایل جی اے2013 ) میں آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت ترامیم کی تجویز دی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پہلے ہی لوکل گورمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے لیے سندھ حکومت کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔ ایم کیوایم پاکستان ایکٹ میں اہم تبدیلیوں کی خواہاں ہے۔ایم کیوایم پاکستان نے تمام شہری اداروں کے انتظامی اور مالی اختیارات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان اداروں میں سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ،کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ،کےایم سی،ڈی ایم سی،ایس بی سی اے،کےڈی اے،ایم ڈی اے،ایل ڈی اے اور ایس ایم پی اے کا کنٹرول براہ راست مئیر کو دینے کی تجویزشامل ہے۔ ایم کیوایم کے رہنما ریحان ہاشمی نےسماء ڈیجیٹل سے بات کرتےہوئےتصدیق کی ہے کہ پارٹی کی قیادت نےلوکل گورمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز تیار کی ہیں۔ مجوزہ ترامیم پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھجوادی گئی ہیں۔ ایم کیوایم پاکستان کےترمیم شدہ مسودے میں اختیارات کی منتقلی پرزیادہ فوکس کیا گیا ہے۔ریحان ہاشمی نے بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کےخلاف سپریم کورٹ میں سال 2013 اور 2017 میں درخواست دائر کی تھی۔ انھوں نےبتایا کہ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ آرٹیکل 140 اے کا درست اور حقیقی معنی میں اطلاق ہواوراس حوالے سے سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کراچی،حیدرآباد اوردیگر شہروں کے لئے اختیارات کی منتقلی پرتوجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ بووجہ اس امر کہ پارٹی ایک سخت دور سے گزر رہی ہے اور پارٹی دفاتر کی بندش کے بعد سیاسی طور پر مشکلات کا شکار ہے تاہم پارٹی مسائل دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ریحان ہاشمی نے تسلیم کیا کہ پارٹی میں قیادت کا فقدان ہے اور کارکنان کا مورال ڈاؤن ہے کیوں کہ ان کو کھل کر سیاسی سرگرمیاں انجام دینے کو موقع نہیں مل رہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ ایم کیوایم کی جانب سے ترمیم شدہ مسودہ موصول ہوگیا ہے۔ تاہم یہ ترامیم حتمی نہیں ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ایم کیوایم کی تجاویز کا جائزہ لے کر ضرورت ہوئی تو ان میں کچھ تبدیلیاں کرے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع نےمزید بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان اور پیپلزپارٹی کے درمیان مشاورت کے بعد حتمی مسودے کو اسمبلی فلور پر منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *


ISLAM



TAGS