سیاسی باتیںنمایاں

بلاول بھٹو پر تنقید کرکے مراد سعید پبلسٹی سٹنٹ بن رہے ہیں

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو پر تنقید کرکے مراد سعید پبلسٹی سٹنٹ بن رہے ہیں۔ اپنی معاشی ناکامی کا غصہ پیپلز پارٹی پر نکالنا بدحواسی ہے بلاول بھٹو پر تنقید کرنا کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی بات ہے۔کرپشن کے نعرے کا جھنڈا اٹھائے تحریک انصاف کو ڈیڑھ سال ہوچکا ہے نااہل حکمرانوں سے کچھ نہیں ہورہا تو سندھ کو نشانہ بنارہے ہیں۔مراد سعید کی حیثیت کیا ہے ؟ سب جانتے ہیں۔تحریک انصاف کے ڈھنڈورچیوں کو “بلاول فوبیا” ہوچکا ہے۔بدزبانی اور بدکلامی میں تحریک انصاف کا ثانی نہیں ۔مراد سعید کو سندھ کا غم کھائے جارہا ہے مراد سعید سندھ کی کسی یونین کونسل سے ہی الیکشن لڑ کر دے سیاسی یتیم جب آنکھوں کے تارے بن جائیں یہی گل کھلاتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close