سیاسی باتیںنمایاں

پی ڈی ایم سے متعلق میرے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے۔

 بلاول کا کہنا تھاکہ شہباز شریف مسلم لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف ہیں، شہبازشریف جو کہیں گے، ان کے بیانیے اور مؤقف کو مسلم لیگ کی پالیسی سمجھیں گے اوراس پرسیاست کریں گے۔

 جہاں تک پی ڈی ایم کی بات ہے شوکاز نوٹس کو  پھاڑا ہے، پی ڈی ایم سے متعلق میرے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

 ہم نہ مریم شریف کو جواب دہ ہیں نہ میاں صاحب کو، ہم پیپلزپارٹی اور اس کے جیالوں کوجواب دہ ہیں اورجیالوں کے ساتھ ملکر سیاست کریں گے۔

 انہوں نے مزید کہاکہ پانی کے معاملے پر پاکستان میں ناانصافی کی جارہی ہے، زیریں سندھ کے علاقوں کو زراعت کیلئے پانی نہیں مل رہا، بھارت پانی کی تقسیم پر ناانصافی کررہا ہے، حکومت بھی زیریں علاقوں سے ناانصافی کررہی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close