سیاسی باتیںنمایاں

جعلی اکاؤنٹس; نیب نے نواز ، زرداری اور گیلانی کے خلاف تازہ ریفرنس دائر کیا

 

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر کیے گئے ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ نیب ریفرنس میں خواجہ انور مجید اور خواجہ عبدالغنی مجید بھی بطور ملزم نامزد ہیں۔نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے تحفہ میں ملنے والی گاڑیاں حاصل کیں۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں اصل قیمت کے بجائے 15 فیصد ادائیگی کر کے حاصل کی گئیں۔نیب ریفرنس کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری اور نواز شریف کو فائدہ پہنچایا۔ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کو بطورصدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں ، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close