قومینمایاں

این سی او سی کی جانب سے ملک بھر میں مزارات، سنیما، تھیٹر پر بند کرنے کا اعلان

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یاسی ،ثقافتی، مذہبی  سمیت ہر طرح کے اجتماعات میں 500سےزائد افراد کی شرکت کی ممانعت ہوگی،20 نومبر کے بعد  کھلے علاقے میں شادی کی تقریب میں 500 افراد کی اجازت ہو گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے کورونا کیسزکے باعث بند تعلیمی اداروں کی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 81 سرکاری اور نجی اسکولز بند کئے گئے۔

اجلاس میں تعلیم کے شعبے سمیت ملک میں وبائی مرض کے اعداد وشمار اور پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ بڑے نقصان سے محفوظ رہنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے کا انتظار ہے، بیماری میں 3 گنا اضافہ ہوچکا ہے تعلیمی اداروں میں پازیٹو کیسزکاتیزی سے بڑھتا تناسب کا رجحان روکنے کی ضرورت ہے، 16 نومبر کو وفاقی اورصوبائی وزراء تعلیم کیساتھ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کےپھیلاؤ کے اثرات کم کرنے کیلئے موسم سرما کی تعطیلات جلدی اورطویل کرنے کی تجویز پرغور ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close