ادھر اُدھر کینمایاں

نیوزی لینڈ وباء کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں رنگ لانے لگیں ہیں اور نیوزی لینڈ وباء کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس بریفنگ میں کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا کے مقامی سطح پر خاتمے کے باوجود احتیاط ضروری ہے

اٹلی میں بھی وائرس کے باعث ہلاکتوں میں کمی آنے لگی، اطالوی حکومت نے چار مئی سے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کر دیا۔ چین میں بھی حالات بہتر ہوگئے، شنگھائی اور بیجنگ میں اسکول کھول دئیے گئے۔

ادھر اسپین میں کورونا کے باعث آج مزید 331 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑ رہی ہے

دوسری جانب یورپی یونین نے وبا سے متاثرہ یورپی ممالک کی مدد کے لیے 544 ارب یورو کے ایمرجنسی فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close