سیاسی باتیںنمایاں

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سے غلطی کوتاہیاں ہوئیں لیکن کوئی عمران خان کی دیانتداری پر انگلی نہیں اٹھاسکتا، ای سی سی میں آٹے کے ایکسپورٹ کرنے کی مخالفت کی، غریب کمزور اور امیر طاقتور ہورہا ہے، بدمعاشی کی سیاست کی نہ ہی قبضے کی سیاست کی، ناراض اتحادی بھی ہم سے راضی ہوجائیں گے۔

ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، شریفوں اور زرداریوں کوخطرہ ہے، ملک کو چوروں اور ڈاکوؤں نے نوچاہے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا عمران خان اور بزدار کہیں نہیں جارہے، عمران خان کی ایمانداری کی میں قسم کہا سکتاہوں۔ عمران خان دیانتدار ہے۔ عثمان بزدار5 فروری کو لال حویلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی جلسے میں شریک ہوں گے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close