سیاسی باتیںنمایاں

کراچی کے حلقے این اے 249 کے لیے 55 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا مجموعی طور پر 55 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے پی ٹی آئی 13 اور مسلم لیگ (ن) کے 3 امیدواروں نے نامزدگی فام جمع کرائے امیدواروں میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان بھی شامل ہیں ایم کیو ایم پاکستان کے 7 اور پیپلز پارٹی کے 3 امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے ٹی ایل پی 4، اے این پی 1 اور ایم ڈبلیو ایم کے 1 امیدوار نے نامزدگی فارم جمع کرائے

پاک سرزمین پارٹی کے 3 اور مسلم لیگ فنکشنل کے 1 امیدوار نے کاغذات جمع کرائے مسلم لیگ جونیجو، ایم ڈبلیو ایم اور سنی تحریک اور پاکستان فلاح پارٹی کے ایک ایک فارم جمع ہوئے پاکستان راہ حق پارٹی، عام لوگ اتحاد، پاک مسلم الائنس اور پاسبان نے بھی ایک ایک فارم جمع کرایا ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں 11 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں

18 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے امیدواروں کے نام آویزاں کیے جائیں گے 25 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 مارچ ہے

ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کے فیصلوں کی آخری تاریخ 5 اپریل مقرر کی گئی ہے کاغذات نامزدگی 7 اپریل تک واپس لیے جاسکتے ہیں امیدواروں کو انتخابی نشان 8 اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے
این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 29 اپریل کو ہوگی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close