قومینمایاں

ملک بھر میں 94 اہم ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

مہنگی کی گئی ادویات میں بلڈ پریشر، شوگر، کینسر، پیٹ کے درد، دل کی بیماریوں اور بچوں کے مختلف امراض سمیت متعدد جان بچانے والی دوائیں اور کتے کے کاٹے کی ویکسین بھی شامل ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ سستی ہونے کے باعث یہ ادویات مارکیٹ میں شارٹ اور بلیک میں ملتی تھیں۔ مہنگی ہونے کے بعد یہ ادویات اب بکثرت دستیاب ہوں گی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفیشن میں اضافہ شدہ نئی قیمتیں 30 جون 2021 تک منجمد کرنے کا بھی بتا دیا گیا۔ یعنی آئندہ 8 ماہ تک ان 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور نہ ہی کمی ہوگی۔

وفاقی کابینہ نے 94 دوائیں 262 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری 22 ستمبر کو دی تھی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close