قومینمایاں

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں غیرقانونی تعمیرات کو فوری مسمار کرنے کاحکم

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرکے تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعرات 24 دسمبر کو گلستان جوہر میں زمینوں پر قبضے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو گرینڈ آپریشن کا حکم دیا۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تجاوزات فوری ختم کرائی جائیں۔

درخواست گزار کے مطابق کے ایم سی اور کے ڈی اے حکام قبضہ مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر کے ڈی اے نے بتايا کہ ہم کارروائی کے لیے جاتے ہیں تو شرپسند عناصر حملہ کر دیتے ہیں۔

عدالت نے کے ڈی اے حکام کو رینجرز اور پولیس کی نفری فراہم کرنے کا حکم ديتے ہوئے سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close