میرا کراچینمایاں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تمام اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم

سپریم کورٹ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ظفر احسن سمیت تمام ادارے کے تمام اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے شاہراہ قائدین سمیت دیگرعلاقوں میں چائنا کٹنگ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ تمام معاملات خود دیکھیں اورکسی ایماندار افسر کو تعینات کیا جائے، فیصلے میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تمام اعلیٰ افسران کو بھی ہٹانے کا حکم دیا گیاہے۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ کسی کو اجازت نہیں ہے کہ شہریوں کا استحصال کرے،جبکہ سپریم کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرمشتاق سومرو کو عدالت سے باہر نکال دیا ۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close