اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دیا تو حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے Spread the love عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کی صورت میں سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے، اگر ان کو ووٹ سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا اور ان کوحق دلوا کر رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک اجلاس کے دوران کہا تھاکہ ہم غریب ملک ہیں،دنیابھر میں پولنگ اسٹیشن قائم کرکے ووٹنگ نہیں کراسکتے، سفارت خانوں میں بھی اتنےبڑے پیمانے پر اوور سیز ووٹنگ ممکن نہیں۔ RELATED تحریک انصاف کے اعتماد کے بغیر کوئی نگران حکومت نہیں بن سکتی امریکا کا دورہ ابھی تک طے نہیں ہوا،بلاول بھٹو زرداری ایم کیوایم کاسندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کاترمیمی مسودہ پیپلزپارٹی کے سپرد قوم عنقریب اور جلد خوشخبری سنے گی ،شیخ رشید