ادھر اُدھر کی

ماہی گیر کشتیوں کے مالکان اور ماہی گیروں کے وفد کاپاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

ماہی گیر کشتیوں کے مالکان اور ماہی گیروں پر مشتمل ایک وفد نے ہیڈ کوارٹر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کیا۔ اس موقعہ پر ماہی گیروں کے وفد اور پی۔ایم۔ ایسں ۔ اے کے اہلکاروں کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ۔ ڈی جی پی ۔ایم۔ایس۔ اے نے وفد کے ممبران کا پی۔ایم۔ایس۔ اے آنے پر شکر ادا کیا اور بڑے غور سے ماہی گیر بھائیوں کے مسائل سنے۔ پی ۔ایم۔ایسں۔اے سے تعلق رکھنے والے مسائل پر موقع پر احکامات جاری کئے اور آئندہ بھی رابطوں کو برقرار رکھنے اور مسائل کوفوری اور براہ راست حل کرنے کی تجویز پراتفاق کیا گیا

ڈی جی پی ۔ایم ۔ ایسں۔ اے نے مہمان وفد کو بتایا کہ ان کی کچھ تجاویز اور مسائل صوبائی حکومت اور ان کے زیر انتظام انجمنوں سے تعلق رکھتے ہیں اسلئے ان کو ان اداروں سے رابط کرنا چاہیے۔ ڈی جی پی ۔ایم ۔ ایسں۔ اے نے ماہی گیر بھائیوں سے استدعا کی کہ اپنی آگے آنے والی نسل اور پاکستان کی خاطر گجا جال کے استمال سے اجتناب کیا جائے ۔ انہوں نے مزید گزارش کی کہ کم عمر بچوں کو مشتت مزدوری پر نہ لگایا جائے بلکہ ان کو سکول داخل کروایا جائے اور وفد کو باور کروایا کہ پی۔ایم۔ایس ۔اے آپ کی خدمت کا قومی ادارہ ہے اور جب بھی آپ کو سمندر میں مشکل پیش آئے ہمیں اطلاع دیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close