روشن پاکستاننمایاں

پاکستان نے یومیہ 30 سے 40 ہزار ٹیسٹنگ کی صلاحیت حاصل کرلی

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے یومیہ 30 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے، آئندہ چند روز میں یہ صلاحیت 40 ہزار ٹیسٹ تک لے جائیں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ آج چین سے 18 ٹن طبی امدادی سامان لیکر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا ہے جس میں 119وینٹی لیٹرز، 15ایکسرے مشینیں اور 200 تھرمل گنز شامل ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ آج پاکستان نے یومیہ 30 سے 40 ہزار ٹیسٹنگ کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں مزید سامان آئے گا،جس سے آنے والے دونوں میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت مزید بڑھے گی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close