قومینمایاں

پاکستان نے سعودی عرب کے قرضے کی دوسری قسط ادا کردی

اسلام آباد : پاکستان نے سعودی عرب کومزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ واپس کردیا، پاکستان کو سعودی عرب نے3 ارب ڈالر کاقرض نرم شرائط پردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 3 میں سے 2 ارب ڈالر سعودی عرب کو واپس کردیے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین سے کمرشل لون لیکر سعودی عرب کو دوسری قسط دی جبکہ پاکستان آئندہ ماہ بقایاایک ارب ڈالر بھی سعودی عرب کوواپس کردے گا۔
سعودی عرب کوادائیگی کے بعد زر مبادلہ ذخائر 13.3 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
خیال رہے پاکستان کو سعودی عرب نے3 ارب ڈالر کاقرض نرم شرائط پردیا تھا ، پاکستان نے گذشتہ ماہ ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط واپس کی تھی۔
واضح رہے 2017 میں وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر برادر ملک نے ایک سال کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close