جرائمنمایاں

پاکستان رینجرزاور پولیس کی کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں مشترکہ کارروائی،5ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث گروہ کے انتہائی مطلوب 5 ملزمان ارسلان عرف مٹھوعرف سندھی، محمد بلال عرف بلو، اویس عرف پٹھان، ضمیر اور محمد حمزہ کو گرفتار کیا۔
ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں بھتہ خوری، منشیات فروشی، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موبائل فون چھیننے کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہے۔دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیاکہ وہ پرانا گولیمار میں بدنام منشیات فروش کاشف ڈاڈا کے منشیات کے اڈے پر کام کرتے رہے ہیں۔
کاشف ڈاڈا بیرون ملک سے واٹس ایپ پر بھتے کی کال کرتا ہے جس پر ملزمان پرانا گولیمار کے علاقے میں واقع ماربل مارکیٹ، گیراج، ہوٹلوں، دکانوں، گٹکے کا کاروبار کرنے والے تاجروں اور لوہے کا فرنیچر بنانے والوں سے ماہانہ 10 سے 15 ہزار روپے فی دکان بھتہ وصول کرتے ہیں۔
ملزمان مخالف منشیات فروش گروہ کے کارندوں پر فائرنگ کر کے انہیں زخمی اور قتل کرنے میں بھی ملوث ہیں۔گرفتار ملزم کو بر آمد شدہ اسلحہ اور منشیات سمیت مزیدقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close