جرائمنمایاں

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پو لیس کی پرانا گولیمار اور ملیر میں مشترکہ کاروائی،5 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز سندھ اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر کراچی کے علا قے پرانا گولیمار اور ملیر میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی،ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور ڈکیتوں میں ملوث انتہا ئی مطلو ب 5ملزمان محمد عامر عرف موٹا، ارسلان عرف مٹھو، رحمن، محمد حمزہ اور دانیال کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا۔
دوران تفتیش ملزمان نے انکشا ف کیا کہ وہ 2016سے پرانا گولیمار میں بدنام زمانہ منشیات فروش کاشف ڈاڈ اکے منشیات کے اڈے پر کا م کر رہے تھے۔ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ منشیات فروشی کے علاوہ پرانا گولیمار میں واقع ماربل مارکیٹ، آٹو گیراج ہوٹل اور مختلف دکانوں سے 10تا15ہزار روپے ماہانہ بھتہ وصول کرتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان بھتہ خوری کے علاوہ مخالف منشیات فروخت کرنے والے افراد پر فائرنگ کر کے انھیں قتل اور زخمی کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ مورخہ 28اگست 2021کو پرانا گولیمار کے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے کے لیے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آصف علی نامی شخص زخمی ہوا تھا۔ ملزمان پرانا گولیمار، صدر، لسبیلہ، ناظم آباد، لیاقت آباد اور لالوکھیت کے علاقہ میں 300سے زائد چوری، ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان اس سے قبل متعدد بار پولیس اور رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں اور رہا ہونے پر منشیات فروشی، بھتہ خوری اور چوری ڈکیتی کی وارداتیں دوبارہ شروع کر دیتے ہیں۔ ملزمان کے دیگر سا تھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ وایمونیشن مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close