قومینمایاں

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے74 اموات ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں کورونا سے مزید 74 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعاد و شمار کے مطابق ملک میں24 گھنٹےمیں کورونا کے 41 ہزار 285 ٹیسٹ کیےگئے، جس کے بعد اس وائرس کی تشخیص کے لئے کئے گئے ٹیسٹس کی تعداد 77 لاکھ 64 ہزار 114 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 563 نئے کیس سامنے آئے ہیں اس طرح ملک میں اس وبا کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 81 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں اس وبا کو ہرانے والوں کی تعداد 4لاکھ 92 ہزار 207 ہوگئی ہے جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 820 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے کورونا کے مزید 74 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close