قومینمایاں

ینگ سائنٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے والا پاکستانی طالبعلم

ینگ سائنٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے والا پاکستانی طالبعلم

عمیر مسعود کو یہ اعزاز دو الگ الگ سائنسی تحقیقات کرنے پر دیا گیا ہے۔ یہ دو تحقیقاتی مقالے انہوں نے انٹرنیشنل کانفرنس آف مالیکیولر بیالوجی اینڈ بائیو کمیسٹری آسٹریلیا اور تيرہويں انٹرنيشنل کانفرنس آف ٹشو اینڈ ری جنریٹو میڈیسن امریکا میں پیش کیے تھے۔

طالب علم کو کم نمبروں کے باعث پاکستان کی یونیورسٹیوں میں ایک سال تک داخلہ نہيں ملا تھا جس کے بعد کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں بائیو ٹیکنالوجی ميں داخلہ ملا اور چوتھے سمیسٹر ميں ہی انہوں نے کاميابی کے جھنڈے گاڑ ديے۔

عمیر مسعود کا کہنا ہے کہ آ سڑیلیاں میں منعقد کانفرنس میں 121 مملک کے طالب علم، پروفیسر، پی ایچ ڈی اور سائنسدانوں نے شرکت کی لیکن وہ واحد پاکستانی تھے جس کی کانفرنس میں شرکت کی فیس بھی نہیں تھی

اپنے بارے میں 21 سالہ عمیر مسعود نے بتایا کہ بچپن میں بالکل سنجیدہ رہتا تھا، ٹیم ورک بالکل پسند نہیں تھا اور بچوں کے ساتھ کھیلنا بھی پسند نہیں تھا۔ بس کبھی کبھی کزنوں کے ساتھ بیٹھ جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول اور کالج کے زمانے میں مجھے نالائق سمجھا جاتا تھا کیونکہ ایف گریڈ لے کر پاس ہوتا تھا۔

طالب علم نے بتایا کہ میرے ماموں کہا کرتے تھے کہ ’’پاس تو سب ہی ہوتے ہیں لیکن فیل ہونے کا فن کسی کسی کے پاس ہوتا ہے۔‘‘ میں جب جب فیل ہوا میرے گھر والوں نے میری تعریف ہی کی اور کبھی ڈانٹا نہیں۔

عمیر مسعود نے کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ میری پہلے بھی تعریف کرتے تھے اور اب ایوارڈ ملنے کے بعد اساتذہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ہی شخصیت سے متاثر ہوں اور وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں۔

عمیر مسعود کے ماموں محمد ریاض کا کہنا ہے کہ عمیر اپنی پیدائش ہی سے مختلف مسائل اور موروثی بیماری کا شکار تھا۔ اب بھی اس کا چھوٹا بھائی اس سے بڑا لگتا ہے۔ بچپن میں اس کی پرورش اس کی ماں اور دادی نے بڑی محنت سے کی تھی۔ کھیل کود تو زیادہ کر نہیں سکتا تھا مگر پڑھائی میں بھی اچھا نہیں تھا۔ اس پر فخر ہے۔

عمیر مسعود کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں بائیو ٹیکنالوجی کے چوتھے سمیسٹر کے طالب علم ہیں۔ وہ دو بھائی ہیں اور ان کے والد ریسٹورنٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close