ادھر اُدھر کینمایاں

پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکے عوام کی سیفٹی سےکھیل رہےہیں

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکے عوام کی سیفٹی سےکھیل رہےہیں۔

عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ سخت لاک ڈاون کے خواہشمند پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم ارکان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئےجلسے کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ وہی پی ڈی ایم رہنما ہیں جو لاک ڈاؤن نہ لگانے کی وجہ سے پہلے مجھ پر تنقید کررہے تھے۔

سوشل میڈیا بیان میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایسے وقت میں جلسے کررہے ہیں جب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close