میرا کراچینمایاں

بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام میں پیپلزپارٹی کی چوری پکڑی گئی

 پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا کہ بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام میں پیپلزپارٹی کی چوری پکڑی گئی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے محکمہ زکواۃ میں چوری کا نیا راستہ تلاش کرلیا،شہید بے نظیر کی تصویر ذکواۃ کارڈ پر لگانے سے چوری چھپ نہیں سکتی، ذکواۃ مستحقین کا حق ہے سیاسی نہ بنایا جائے،پیپلزپارٹی کی حکومت ہمیشہ شہید بی بی کے نام پر کرپشن کے راستے تلاش کرتی ہے

انہوں نے مزید کہاکہ ذکواۃ فنڈز کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونے دینگے،پیپلزپارٹی کی حکومت نے تمام صوبائی محکموں کو سیاست زدہ کردیا ہے،ذکواۃ کارڈ پر شہید بےنظیر کی تصویر لگاکرکرپشن کی اجازت نہیں دینگے،محکمہ ذکواۃ اپنا قبلہ درست کرلیں تحریک انصاف مستحقین کے ساتھ کھڑی ہے،محکمہ ذکواۃ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے خلاف عدالت سمیت دیگر فورم استمعال کرنے کا حق رکھتے ہیں

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close