قومینمایاں

پٹرولیم مصنوعات 16 فروری سے مزید مہنگی ہونے کا امکان

حکومت نے ڈھائی ماہ میں مسلسل چھٹی بار عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔
سمری میں ڈیزل 14 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہو گا، وزیراعظم عمران خان آج حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 4 سے ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 75 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی حالیہ قیمت 112 روپے فی لیٹر ہے جو اضافے کے بعد 128 روپے ہوجائے گی۔
ڈیزل 116 روپے 7پیسے سے مہنگا ہوکر 130 روپے 82 پیسے فی لیٹر میں ملے گا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close