قومینمایاں

پی آئی اے نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پروازیں چلانے کا اعلان

پی آئی اے نے سعودی عرب کی سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرونا کے باعث سعودی حکومت نے صرف یکطرفہ اجازت دی ہے۔ پی آئی اے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے آج سے پروازیں چلائے گی۔
پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب جانے والی پروازوں ميں کارگو لے کر جائے گی جبکہ سعودی عرب سے مسافروں کو لايا جائے گا۔
بدھ 23 دسمبر کو پی آئی نے ملکی برآمدات بڑھانے کی وفاقی حکومت کی ہدایات پر کارگو پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ پی آئی اے نے پہلے ہی پاکستان تا چین کارگو پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔
پی آئی اے کا یکطرفہ کرایہ 7ہزار800 روپے کا ہوگیا
واضح رہے کچھ روز قبل برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد یورپی اور دیگر ممالک سمیت سعودی عرب اور پاکستان نے مسافروں کے لیے بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کر دی تھیں۔
گزشتہ روز پی آئی اے نے ونٹر اسپیشل آفر متعارف کرواتے ہوئے 31 دسمبر تک کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ريٹرن ٹکٹ 15 ہزار 600 روپے کا کر دیا ہے۔
اس سے قبل قومی ایئر لائن نے اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کے کرایوں کو کم کرکے 6 ہزار 915 روپے کیا تھا۔ یہ اقدام ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔
دسمبر کے شروع میں ایئر لائن نے اپنے ڈومیسٹک کرایوں میں 30 فیصد کمی کی تھی جس کے بعد یک طرفہ کرایہ 8ہزار 500 روپے ہوگیا تھا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close