قومینمایاں

پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے کارگو پروازیں چلانے کا فیصلہ

پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے تا کہ ملکی برآمدات کو فروغ دیا جاسکے۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کہا کہ سعودی عرب کو گوشت، سبزیاں اور پھل برآمد کیے جاتے ہیں اور فضائی راستے سے ان کی ڈلیوری کے وقت کی بچت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لیے کارگو پروازیں چلانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ ریاض کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے فیصلے سے پاکستانی برآمدات متاثر ہونے کا امکان تھا۔
عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ارشد ملک کے احکامات پر کارگو کے اخراجات مناسب اور پرکشش رکھے گئے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سے 42 ٹن اشیا لے کر پہلی مال بردار پرواز منگل کے روز سعودی عرب روانہ ہوئی تھی جبکہ پی آئی اے نے چین کے لیے بھی کارگو پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں پر ایک ہفتے کی پابندی عائد کرنے کے لیے مملکت میں آپریٹ کرنے والی تمام ایئرلائنز کو سرکلر بھیجا جاچکا ہے۔
سرکلر کے موصول ہوتے ہی پی آئی اے نے پیر کو سعودی عرب کے لیے اڑان بھرنے والی پروازوں کو روکتے ہوئے فوری طور پر پروازیں معطل کردی تھیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close