قومینمایاں

پی آئی اےکی آج سے کوئٹہ سے تربت کیلئے پروازیں شروع

پی آئی اے نے آج سے کوئٹہ سے تربت کیلئے اپنی پروازیں شروع کردی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پہلی پرواز دوپہر 12 بجے کوئٹہ سے تربت کیلئے روانہ ہوگئی اور ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ تربت، گوادر، جیونی اور گرد و نواح کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ صوبائی دارالحکومت کیلئے دوبارہ پروازیں شروع کی جائیں، لہذا تربت کیلئے پروازیں شروع کرنے سے وہاں کے مسافروں کیلئے فضائی سفری سہولت میسر آئیں گی، بہت جلد انشاءاللہ ملک کے دیگر شہروں سے بھی گوادر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک پہلے ہی گوادر کو فروغ دینے کیلئے پی آئی اے کے کردار ادا کرنے کا وعدہ کرچکے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close