سیاسی باتیں

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی لاہور میڈیا سے گفتگو

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان اور  عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی۔

محکمہ خوراک کی جانب سے  آٹے کا ٹرک گھر بھیجنے پر  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  گھروں تک آنے کی روایت تحریک انصاف نے قائم کی ہے اب ہم گھروں تک پہنچے تو ان کی چیخیں نکلیں گی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کے بحران پر وزیر اعلیٰ پنجاب استعفیٰ دے دیں اور پھر وہ بھی میرے گھر بھجوادیا جائے۔

لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ ان کے گھر گندم جہانگیر ترین کے کہنے پر بھجوائی گئی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حکومت میں موجود چینی مافیاکو بحران پر قابو پانے کی ذمے داری دی گئی ہے مگر ہم چینی، آٹے بحران پر کمیٹی میں پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کریں گے۔

دوسری جانب ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں آٹے کا نہ ملنا بہت بڑی اسکیم ہے اور اس پر عظمیٰ بخاری کے گھر پر آٹے کا ٹرک بھیجنا حکومتی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے چینی اور آٹے کے بحران پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران میں حکومتی نمائندوں کے اپنے مفادات ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close