جرائمنمایاں

بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں چھوٹے بھائی کو 2 ماہ بعد پولیس نے گرفتار کرليا

کراچی ميں جائيداد کے تنازعے پر بڑے بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں چھوٹے بھائی کو 2 ماہ بعد پولیس نے گرفتار کرليا۔

ايس ايس پی ويسٹ کے مطابق پیرآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم ہاشم نے بڑے بھائی قاسم کو جائيداد اور کاروبار کے تنازع پر گلاب خان نامی اجرتی قاتل سے قتل کروايا اور 15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا۔

بھائی کا قتل کروانے کے بعد ہاشم خان نے گلاب خان کو لاہور میں اپنے دوست رانا زاہد کے پاس پیسے لینے اور روپوشی کے لیے بھیج دیا جہاں رانا زاہد کے ذریعے گلاب خان کو بھی قتل کروا ديا۔

پوليس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے بڑے بھائی اور کرائے کے قاتل کو قتل کرانے کا اعتراف کيا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتول کے درمیان ماربل فیکٹری فروخت کرکے بٹوارے پر تنازع چل رہا تھا۔

واضح رہے کہ ملزم نے بھائی کے قتل کی واردات کو ڈکيتی کا رنگ ديا تھا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close