جرائمنمایاں

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں پولیس مقابلہ،ایک گرفتار دو فرار

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں مقابلے کے بعد پولیس نے 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گلشنِ حدید کے فیز 1 میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں 1 ڈاکو عامر عرف یاسر عرفات پنجو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے کے دوران پولیس موبائل پر بھی گولیاں لگی ہیں۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز، 10 ہزار روپے نقد اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی تحویل میں لی گئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close